پیمائش میں ہیرا پھیرا اور مہنگا پٹرول وڈیزل فروخت کرنے والے پمپ مالکان پر جرمانے

ہفتہ 15 دسمبر 2018 17:58

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) شہریوں کی شکایات پر ضلعی انتظامیہ حرکت میں آئی گئی ،پیمائش میں ہیرا پھیرا اور سرکاری ریٹ سے مہنگا پیٹرول وڈیزل فروخت کرنے پر مالکان کوبھاری جرمانے عائد کردیئے گئے ،شہریوں کی طرف سے ڈیرہ اسماعیل خان میں بعض پٹرول پمپوں پراوزان وپیمائش میں گڑبڑ اورمقدار سے کم پٹرول دینے کے علاوہ سرکاری مقرر کردہ ریٹ سے زائد پٹرول ڈیزل فروخت کرنے کی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ نے محکمہ لیبر کے متعلقہ افسران کے ہمراہ ان پٹرول پمپس کے خلاف فوری کارروائی کر کے شہر کے مختلف مقامات پر پٹرول پمپوں کے پیمانہ جات چیک کرنے کے لئے پٹرول پمپوں کی انسپکشن کی جن میں سے بیشترپٹرول پمپوں کے پیمانہ جات میں ہیرا پھیری پائی گئی -گورنمنٹ کی سیلیں توڑنے ، مقدار سے کم اور مہنگا پٹرول بیچنے پر ان پٹرول پمپوں کو بھاری جرمانہ عائد کیے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بعض مقامات پر پٹرول پمپ مالکان نے پٹرول کی مقدار کم یا زیادہ کرنے کے لیے خفیہ بٹن اور آلات لگائے ہوئے ہیں ۔صرف چند پیڑول پموں کے پیمانے درست اور قوائد و ضوابط کے مطابق ہیں ۔اے سی ڈیرہ نے محکمہ لیبر کے افسران کوہدایت کی ہے کہ وہ عوام کومقررہ مقدار میں پٹرول کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کریک ڈاؤن مہم جاری رکھیں اور پٹرول پمپ مالکان کا قبلہ درست کرلیں

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں