زرعی فیکلٹی گومل یونیورسٹی ڈیرہ میں کاٹن (ٹریولنگ)سیمینار کاانعقاد

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 18:38

ڈی آئی خان۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) زرعی فیکلٹی گومل یونیورسٹی ڈیرہ میں کاٹن (ٹریولنگ) سیمینار کاانعقاد کیا گیا۔ سیمینار کا انعقاد زرعی فیکلٹی گومل یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر زرعی یونیورسٹی ڈاکٹر اعجاز احمد اور ڈاکٹر اصغر بلوچ نے کیا۔

(جاری ہے)

شرکاء کو زرعی فیکلٹی کی پریذینٹیشن کے دوران ڈاکٹر اعجاز احمد خان نے کہا کہ زرعی فیکلٹی ملک اورخیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع کے لئے زرعی ترقی کے لئے انتہائی اہم کردار ادا کر رہی ہے،جینگ فیکٹری کی تنصیب اس خطہ کے لئے ازحد ضروری ہے،کاشتکار جو گنا کاشت کرتے ہیں اور اس کو شوگر ملز تک لانے کے لئے جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے اس سے جان چھوٹ جائیگی،کاٹن ٹریولنگ سیمینار کے شرکا ء میں صوبہ بلوچستان،سندھ،پنچاب اور خیبرپختونخوا کے کاٹن کے شعبہ کے زرعی ماہرین نے شرکت کی۔

پریزینٹیشن ڈاکٹر اصغر علی خان نے پیش کی۔تقریب کے آخر میں ڈائریکٹر کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ محمد یٰسین خان نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں