جنوبی وزیرستان میں قائم 21 الٹرنیٹ لرننگ سکول بند،طلبہ کامستقبل دائوپرلگ گیا

پیر 10 دسمبر 2018 14:21

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) جنوبی وزیرستان میںقائم ’’الٹرنیٹ لرننگ سکولز ‘‘کی بندش سے طلبہ کامستقبل دائوپرلگ گیا‘ 25 الٹرنیٹ سکولوں میں سی21 بند ہیں‘علاقہ مشران نے حکومت سے مسئلہ کے فوری حل کی اپیل کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے مشران ملک ارسلاخان ،ملک سید افضل خان ،حاجی رحمت اللہ ،حاجی محمدقاسم اورملک حاجی دوسمال نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ جنوبی وزیرستان میں الٹرنیٹ لرننگ سکولز کی بندش کے باعث طلبہ کامستقبل دائو پر لگ گیاہے۔

یکم نومبر2018ء سے جنوبی وزیرستان میں 25 میں سی21 الٹرنیٹ لرننگ سکول بندہوگئے ہیں جن میں 700 سے زائد طلباء وطالبات زیرتعلیم تھے۔یہ سکول فاٹا ایجوکیشن فائونڈیشن کے زیرسایہ چل رہے تھے اوران میں کل25 اساتذہ بھرتی کیے گئے جن میں سے 21 کوفارغ کردیاگیاہے اورچار کو یکم اپریل 2019ء تک فارغ کردیاجائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے گورنر خیبرپختونخواشاہ فرمان ،و زیر اعلیٰ محمودخان ،فاٹاایجوکیشن فائونڈیشن سمیت اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس حوالے سے اپناکرداراداکریں اورالٹرنیٹ لرننگ سکولوں کی مدت میں اضافہ کرکے بچوں کے تعلیمی مستقبل کوبچایاجائے ۔ دوسال سے ریگولرپڑھانے والے اساتذہ کرام کوخیبرپختونخواکے پراجیکٹ ملازمین کی طرح ریگولرائزیشن ایکٹ 2018ء کے تحت مستقل کردیاجائے ۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں