ڈیرہ اسماعیل خان، ابھایا پل کے قریب نامعلوم ملزمان دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان لے اڑے

بدھ اپریل 16:44

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2019ء) تھانہ یونیورسٹی کی حدود ابھایا پل کے قریب نامعلوم ملزمان تین دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان لے اڑے ،نامعلوم ملزمان کے خلاف چوری کا مقدمہ کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ڈیرہ ملتان روڈ پرواقع ابھایا پل کے قریب موجود شاہ جی مارکیٹ میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب نامعلوم چور تین دکانوں کے تالے توڑ کر اندر داخل ہوگئے اور وہاں الیکڑانکس کی ایک دکان سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان ساٹھ عدد بیٹریاں ،سی سی ٹی وی کیمرے اور ڈیوائس دوسری دکان سے سترہ عدد بیٹریاں اور تیسری دکان سے پچیس کلو گرام کاپر وائر چوری کرکے پک اپ گاڑی میں لے گئے ۔

واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دکاندار تنویر احمد ولد نزیر حسن بلوچ سکنہ کٹ شہانی کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف چوری کا مقدمہ جر م زیر دفعات 457.380 ت پ درج کرکے چوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments