گومل یونیورسٹی ڈیرہ میں چوتھا آل پاکستان گومیلین سٹوڈنٹس کونسل شیلڈ مقابلہ ’’امید سحر‘‘کا انعقاد

جمعہ 26 اپریل 2019 18:58

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) گومل یونیورسٹی ڈیرہ میں پاک فوج کے تعاون سے چوتھا آل پاکستان گومیلین سٹوڈنٹس کونسل شیلڈ مقابلہ’’امید سحر‘‘عنوان سے منعقد کیاگیا، جس میں گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سرور چوہدری، اسٹیشن کمانڈر بریگیڈئیر رائو عمران سرتاج' کمشنر ڈیرہ جاوید خان مروت ،رجسٹرار الحاج دلنواز خان، کوارڈینیٹر سٹی کیمپس پروفیسر ڈاکٹر صلاح الدین،ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفیئر وڈین فیکلٹی آف فارمیسی ڈاکٹر ستار بخش، سٹوڈنٹس ایڈوائزرو ڈپٹی رجسٹرار اسٹیبلشمنٹ ریاض بیٹنی، پرنسپل وینسم کالج سردار فتح اللہ سلیمان خیل ،پرووسٹ سمیت یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کے ہیڈ ، اساتذہ، انتظامی افسران و طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنرڈیرہ جاوید مروت نے کہا کہ تعلیمی ادارے شعوری اور لاشعوری طور پر امید سحر کا ذریعہ ہوتے ہیں جہاں پر نوجوان نسل کی آبیاری ہوتی ہے ہمارے لئے بہت خوشی اور فخر کا مقام ہے کہ پورے پاکستان کے ہر صوبے سے مختلف جامعات کے طلبا و طالبات یہاں ڈیرہ اسماعیل خان گومل یونیورسٹی میں آئے اور ہمیں آج انہیں خوش آمدید کہنے اور ان کی میزبانی کا شرف حاصل ہوا ۔

اسٹیشن کمانڈر بریگیڈئیر رائو عمران سرتاج نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ پورے پاکستان کی جامعات کے طلبا و طالبات کا جامعہ گومل اور خصوصا ڈیرہ میں آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ یہاں امن کی فضا قائم ہے۔وائس چانسلر ،رجسٹرار اور ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفیئر سمیت گومل یونیورسٹی کی تمام انتظامیہ بہترین اور کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارک باد کی مستحق ہے۔

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سرور چوہدر ی نے کہا کہ گومل یونیورسٹی پاکستان کی چوتھی بڑی یونیورسٹی ہے اور آنے والے سالوں میں اس کا شمار پاکستان کی بہترین یونیورسٹیوں میں کیاجائے گا ۔ چوتھا آل پاکستان گومیلین سٹوڈنٹس کونسل شیلڈ مقابلوں میں یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب لاہور،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد،نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد،خضدار یونیورسٹی بلوچستان،یونیورسٹی آف کراچی،جی سی کالج وویمن یونیورسٹی فیصل آباد،بہائو الدین زکریا یونیورسٹی ملتان،عبدالولی خان یونیورسٹی مردان ،کیمز پشاور ،یونیورسٹی آف پشاور ،یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں ،قرطبہ یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان ،گومل میڈیکل کالج ڈیرہ اسماعیل خان ،کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کوہاٹ،قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد،کامسیٹ یونیورسٹی آف اسلام آبادوہاڑی کیمپس ،نواز شریف یونیورسٹی ملتان ،یونیورسٹی آف منیجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور، یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنس جھنگ،آزاداینڈ جموں کشمیر یونیورسٹی، یونیورسٹی آف بلوچستان ،سمیت پاکستان کی تقریبا26یونیورسٹی اور مختلف انسٹیٹیوٹ کے طلبا و طالبات نے شرکت کی۔

جس میں نعمت و قرات، تقریری مقابلہ ، پینٹنگ، کیلی گرافی، ویڈیو گرافی کے مقابلے ہوئے اور فرسٹ،سکینڈ تھر ڈ آنیوالے طلبا و طالبات میں شیلڈ بھی دی گئیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں