وائس چانسلر گومل یونیورسٹی کی سربراہی میں 29ویں اکیڈمک کونسل میٹنگ کا انعقاد

رجسٹرار طارق محمودنے میٹنگ ایجنڈے بارے تفصیل سے آگاہ کیا ہر آئٹم پر تفصیل سے بات ہوئی a گومل یونیورسٹی اس وقت ترقی کی راہ پر گامزن ہے ہمیشہ یونیورسٹی کی بہتری کیلئے کام کرتا رہا ہوں ، تمام اساتذہ اپنے طلباء کو پورا ٹائم دیں ،کلاسوں میں رہیں ، ڈاکٹر سرور چوہدری

جمعرات 17 اکتوبر 2019 22:43

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2019ء) وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سرو ر چوہدری کی سربراہی میں 29ویں اکیڈمک کونسل میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں رجسٹرار طارق محمود سمیت،ڈائریکٹرگریجویٹ سٹیڈیز پروفیسر ڈاکٹر شادی اللہ خان سمیت تمام شعبہ جات کے ڈینز ، ڈائریکٹر ز ، سربراہان اور انتظامی افسران نے شرکت کی ۔

اس موقع پر رجسٹرار طارق محمودنے میٹنگ ایجنڈے بارے تفصیل سے آگاہ کیا اور ہر آئٹم پر تفصیل سے بات ہوئی۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے پروفیسر ڈاکٹر سرور چوہدری نے کہا کہ گومل یونیورسٹی اس وقت ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور ہمیشہ یونیورسٹی کی بہتری کیلئے کام کرتا رہا ہوں او ر کروں گا۔ تمام اساتذہ کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ اپنے طلباء کو پورا ٹائم دیں اور کلاسوں کے وقت اپنی کلاسوں میں رہیں اور تمام ڈین اور شعبہ جات کے سربراہان ان کی کلاسوںمیں ہفتہ میں تین سے چار دفعہ دورہ کریں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید کہا کہ گومل یونیورسٹی میں بی ایس آنرز میں 1279طلباء مختلف شعبہ جات میں ایڈمیشن لے چکے ہیں ۔صوبہ پنجاب میں انٹرمیڈیٹ امتحان کا رزلٹ دیر سے نکلے کی وجہ سے بہت سے وہاں کے طلباء گومل یونیورسٹی میں داخلہ سے رہ گئے تھے جس کی وجہ سے اب گومل یونیورسٹی نے بی ایس آنرز بائیو ٹیکنالوجی، سٹیٹسٹیکس، انیمل سائنسز، پولٹری سائنسز، بائیو سائنسز ،الیکٹرک انجنیئرنگ(ٹیلی کام)، فوڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی، انوائیرمنٹ سائنسز ،بی ایس ایگریکلچر،بی کام، بی ایڈ،ماس کمیونیکیشن، منیجمنٹ، اسلامیات، پاکستان سٹڈیز، اکنامکس اور سپورٹس سائنسزمیں دوبارہ ایڈمیشن اوپن کر دیئے ہیں۔

گومل یونیورسٹی میں اب تک داخلے ہونے والے طلباء سے گومل یونیورسٹی کوتقریباً 5کروڑ آمدن ہوئی ہے۔جبکہ ابھی ایڈمیشن اور فیسیںجمع کرانے کا سلسلہ ابھی جاری ہے ۔ میٹنگ میں شعبہ لاء کی پرنسپل ڈاکٹر عائشہ نے شریعہ اینڈ لاء پروگرام شروع کرنے کی بات کی جس پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سرورچوہدر ی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان سے اگلی میٹنگ میں تمام تر ضروری کوائف سٹچیوٹس اور قوانین کی روشنی میں مکمل کرکے جمع کروانے کا کہا تاکہ اس کوجلدازجلد شروع کیا جا سکے۔

میٹنگ میںایم فل اور پی ایچ ڈی کے لئے نئے آنیوالے ایڈمیشن کیلئے ہفتہ وار پروگرام شروع کرنے کی بھی منظوری دی گئی تاکہ گومل یونیورسٹی کے ملازمین بھی اس پروگرام سے مستفید ہو سکیں اس میں ایڈمیشن لینے کیلئے گومل یونیورسٹی ملازمین کو این او سی لینے پڑی گی اور چھٹی کی شرط ختم ہو جائے گی کیونکہ ان پروگرام کی کلاسیں ہفتہ اور اتوارکو ہوا کریںگی اور اسی طرح 300کلومیٹر کے اندر کسی بھی دوسری یونیورسٹی میں ہفتہ اور اتوار کے دن ہونیوالی کلاسوں میں گومل یونیورسٹی ملازمین بغیرچھٹی کے ایڈمیشن لے سکتے ہیں۔

مگر اس میں ان کو این او سی لازمی لینا ہو گی۔ میٹنگ میںمختلف شعبہ جات کے سلیبس ‘ نئی شروع ہونے والی کورسز سمیت دیگر اہم امور کی منظوری بھی دی گئی ۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے جاری کردہ لیٹر کے مطابق جس میں صوبہ میں ضم ہونیوالے فاٹا کے علاقے میں کالجز کو گومل یونیورسٹی سے ایفی لیشن دینے بارے بھی منظوری دی گئی۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں