گومل یونیورسٹی کو ملنے والی کامیابیوں کوہر فورم پر اجاگر کریں‘وائس چانسلر گومل یونیورسٹی

منگل دسمبر 16:57

گومل یونیورسٹی کو ملنے والی کامیابیوں کوہر فورم پر اجاگر کریں‘وائس ..
ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد کی زیر صدارت میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں تمام شعبہ جات کے ڈین، رجسٹرار،ڈائریکٹرزاور سربراہان نے شرکت کی۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا کہ آپ تمام اساتذہ اپنے پی ایچ ڈی اورایم فل کے طلباء کو زیادہ سے زیادہ ریسرچ کروائیں اور خصوصا اس صوبے اور ملک کے مسائل پر ریسرچ پر زور دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کی وجہ سے آن لائن شروع کر دیں گئیں ہیں۔ تاکہ طلباء کا قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچایا جا سکے ۔ گومل یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کے امتحانات ایک ہی وقت ہوں گے تاکہ طلباء کو ان کی ڈگریاں وقت پر مل سکیں وائس چانسلر نے مزید کہا کہ تنقید کرنیوالوں کا کام صرف تنقید کرنا ہوتا ہے مگر آپ لوگ گومل یونیورسٹی کو ملنے والی کامیابیوں کوہر فورم پر اجاگر کریں۔

(جاری ہے)

تاکہ گومل یونیورسٹی کی کارکردگی سب کے سامنے عیاں ہو۔ ڈاکٹر افتخار احمد نے مزید کہا کہ ہم یونیورسٹی کے اندرونی معاملات میں کسی بھی شخص کی مداخلت برداشت نہیں کرینگے ۔ میٹنگ میں تمام سربراہان نے اپنے شعبہ جات میں جاری سمسٹر اور آن لائن کلاسز کے بارے میں وائس چانسلر کو تفصیل سے آگاہ کیا اور آخر میں گومل یونیورسٹی ملازمین کے فوت ہوجانیوالے رشتہ داروں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments