گومل یونیورسٹی میں داخلہ سے لے کر ڈگری حاصل کرنے تک طلباء کیلئے پورٹل تیار کر لیا گیا

بدھ 2 دسمبر 2020 17:19

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) گومل یونیورسٹی کے اورک ڈائریکٹوریٹ اور آئی ٹی سروسز کے زیر اہتمام اساتذہ اور ملازمین کیلئے بنائے گئے پورٹل کے بارے میں ٹریننگ سیشن کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخاراحمد‘ تمام شعبہ جات کے ڈین‘رجسٹرار،ڈائریکٹر ‘سربراہان‘شعبہ جات کے انٹرنل کنٹرولر اور تمام شعبہ جات کے فوکل پرسن نے شرکت کی۔

ٹریننگ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی نے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر سافٹ ویئر کو لاگو کر دیا جائے گا اگر کسی کو بھی کوئی مسئلہ ہوتو آئی ٹی سروسزسیکشن سے فورا رابطہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سافٹ ویئر کے طریقے کار کی ویڈیو بنا کر ویب سائٹ پر ڈال دیں تاکہ اس سے بھی بہت سے لوگ مستفید ہو سکیں ۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ آئی ٹی سروسز سیکشن گومل یونیورسٹی کی بہتری اور ترقی کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر نعمت اللہ بابر نے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد کاترجیحات میں شامل تھا کہ گومل یونیورسٹی کا تمام نظام کمپیوٹرائزڈ ہو جائے جس کی ایک اہم کڑی آج کی تقریب ہے جس میں تمام شعبہ جات کیلئے کمپیوٹرائزڈسافٹ ویئر کو لاگو کر دیا گیا ہے اور آج آپ کو اس کی ٹریننگ دی جارہی ہے اس موقع پر ڈائریکٹوریٹ آف آئی ٹی کے انچارج فہیم چغتائی نے کمپیوٹرائزڈپورٹل کے بارے میں تفصیل سے بتایا کہ گومل یونیورسٹی اب جو سٹوڈنٹ داخلہ لیکر ڈگری حاصل کریگا اس کا تمام تر ریکارڈ اس پورٹل میں موجود ہوگا اس میں طلب کی حاضری‘سلیبس‘کورسز‘آن لائن اسائنمنٹ ‘ٹرانسکرپٹ‘ڈی ایم سی‘فیکلٹی ممبران اور دیگر تمام معلومات موجود ہوں گی۔

فہیم چغتائی نے کہا کہ ہم وائس چانسلر کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور جلد ہی یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کوکمپیوٹرائزڈ کر دینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد کی قیادت میں گومل یونیورسٹی ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور انشا اللہ کچھ ہی عرصہ وائس چانسلر کے ویژن کے مطابق گومل یونیورسٹی کا تمام نظام کمپیوٹرائزڈ ہو جائے گا۔تقریب کے اختتام پر اساتذہ نے ای پورٹل کے حوالے سے سوالات بھی کئے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں