قوم کے معماروں کی بہترین تخلیق اولین ترجیح ہے،وائس چانسلر گومل یونیورسٹی

منگل 12 جنوری 2021 16:36

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2021ء) وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد کی زیر صدارت 172ویں ایڈوانسڈ سٹڈیزاینڈ ریسرچ بورڈ کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا  جس میں تمام شعبہ جات کے ڈین سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔ میٹنگ کا ایجنڈا ڈائریکٹر اکیڈمکس پروفیسر ڈاکٹر محمد نعمت اللہ بابر نے پیش کیا۔

(جاری ہے)

میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا کہ گومل یونیورسٹی میں ریسرچ ڈگری کی کوالٹی کو مزید بہتر بنانا ہے تاکہ گومل یونیورسٹی سے ایم فل اور پی ایچ ڈی کرکے جانیوالے پوری دنیا میں اپنی کامیابی کا لوہا منوا سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوم کے معماروں کی بہترین تخلیق ہماری اولین ترجیح ہے جس میں کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ریسرچ کو الٹی کو مزید بہتر بنانے کیلئے بورڈ آف ایڈوانسڈ سٹڈیز کی میٹنگ میں پہلی دفعہ پی ایچ ڈی سکالرزنے اپنے سائناپسز کا دفاع کیا۔ واضح رہے میٹنگ میں عالمی وباءکورونا وائرس کی وجہ سے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ہدایت پر ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طلباءکے تعلیمی سال میں ایک سا ل کی توسیع بھی دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں