گومل یونیورسٹی میں ایم اے پرائیویٹ سرائیکی ڈگری شروع کر دی گئی

جمعہ 15 جنوری 2021 13:59

گومل یونیورسٹی میں ایم اے پرائیویٹ سرائیکی ڈگری شروع کر دی گئی
ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) گومل یونیورسٹی میں ایم اے پرائیویٹ سرائیکی ڈگری شروع کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گومل یونیورسٹی شعبہ متحانات کے کنٹرولر ڈاکٹر صفدر بلوچ نے وائس چانسلر وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر افتخار احمد کی خصوصی ہدایت پر گومل یونیورسٹی میں ایم اے پرائیویٹ سرائیکی ڈگری شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا کہ سرائیکی زبان علاقہ کی وسیع اکثریت بولتی ہے لیکن پڑھنے پڑھانے کے حوالے سے اِس پر آج تک کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔گومل یونیورسٹی میں بھی سرائیکی ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے کچھ اقدامات سابقہ اًدوار میں اُٹھائے گئے لیکن فنڈز کی عدم دستیابی اور اِسی کے ساتھ ساتھ کئی دیگر مسائل کی وجہ سے معاملہ عملی شکل اختیار نہیں کر سکا۔

(جاری ہے)

لیکن ابھی ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ایم اے پرائیویٹ ڈگری پروگرام میں سرائیکی زبان کو بھی شامل کیا جائے ۔اِس تناظر میں ایم اے سرائیکی کی باقاعدہ طور پر شمولیت سے نہ صرف اِس زبان کے بولنے اور سمجھنے والے افراد میں اِس کی اہمیت اُجاگر ہو گی بلکہ صوبائی حکومت کے فیصلوں کی روشنی میں آنے والے اًدوار میں سکولوں ، کالجوں اور یونیورسٹی کی سطح پر ایم اے سرائیکی کی ڈگری رکھنے والے افراد بھی اپنی تعلیمی صلاحیتوں سے اِس زبان کے فروغ میں مددگار ہوں گے ۔

کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر صفدر بلوچ نے اس موقع پر کہا کہ وائس چانسلر ڈاکٹر افتخار احمد کا ایم اے سرائیکی پرائیویٹ کا شروع ہونا سرائیکی ڈیپارٹمنٹ کے اجراء کی کڑی ہے جس کا قیام انشاء اللہ جلد ہو جائے گا۔ انہو ں نے مزید کہا کہ وائس چانسلر ڈاکٹر افتخار احمد گومل یونیورسٹی میں جدید تعلیمی نظام کے فروغ کیلئے دن رات کوشاں ہے جس کی وجہ سے گومل یونیورسٹی میں ایک نئی فیکلٹی اور پانچ نئے شعبہ جات سمیت مختلف ڈپلومہ جات شروع ہو چکے ہیں جو گومل یونیورسٹی کی ترقی کا باعث بن رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں