گومل یونیورسٹی میں ایم ای/ایم ایس سی اور ایم فل /پی ایچ ڈی کے داخلوں کی تاریخ میں 02فروری 2021تک توسیع کر دی گئی

جمعہ 15 جنوری 2021 13:59

گومل یونیورسٹی میں ایم ای/ایم ایس سی اور ایم فل /پی ایچ ڈی کے داخلوں کی تاریخ میں 02فروری 2021تک توسیع کر دی گئی
ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) گومل یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں ایم اے /ایم ایس سی اور ایم فل/پی ایچ ڈی کے داخلوں میں02فروری2021 بروزمنگل تک توسیع کر دی گئی ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمیشن شفیع الرحمن نے بتایا کہ وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد کی ہدایت پر طلباء کے مفاد میںایم اے /ایم ایس سی اور ایم فل /پی ایچ ڈی کے مختلف شعبہ جات میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ طلباء کی بڑی تعداد تعلیم کی شمع سے مستفید ہو سکیں اور اپنے مستقبل کو روشن کرسکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گومل یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں ایم اے /ایم ایس سی اورایم فل/پی ایچ ڈی میں داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ02فروری 2021بروز منگل تک کربڑھا دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

طلباء اور ان کے والدین کی سہولت کیلئے گومل یونیورسٹی کے سٹی کیمپس، مین کیمپس اور سب کیمپس ٹانک میں ایڈمیشن بوتھ قائم ہیں تاکہ ٹانک سمیت جنوبی وزیرستان بلکہ ڈیرہ اسماعیل خان اور باہر سے آنیوالے طلباء اور ان کے والدین جو گومل یونیورسٹی کے مین کیمپس تک آسانی سے نہیں پہنچ سکتے وہ گومل یونیورسٹی میں آن لائن اپنا ایڈمیشن فارم جمع کرانے کے پرنٹ شدہ کاپی یونیورسٹی کے مین ‘سٹی یا سب کیمپس ٹانک میں جمع کروا دیں۔

ایڈمیشن کے حوالے سے دیگر معلومات گومل یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.gu.edu.pk یا ایڈمیشن آفس نمبر 0966-750404یا گومل یونیورسٹی کے مین کیمپس میں ایڈمیشن آفس ‘سٹی کیمپس اور ٹانک کیمپس میں قائم کئے گئے ایڈمیشن بوتھ سے بھی لی جا سکتی ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں