گومل یونیورسٹی کا خوشحال ترین دن‘ کلاس فور ملازمین2گریڈ جبکہ کلاس تھری ملازمین کوون گریڈ ترقی دیدی گئی

ہفتہ 16 جنوری 2021 17:55

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) کلاس تھری اور کلاس فور ملازمین کی اپ گریڈیشن کرکے آج بہت خوشی ہو رہی ہے۔ آج کا دن گومل یونیورسٹی کی تاریخ کا بریک تھرو دن کہا جائے تو غلط نہیں ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے گومل یونیورسٹی کی 106ویں سنڈیکیٹ میٹنگ کے انعقاد پرکیا۔

جس میں تمام ممبران نے شرکت کی ۔رجسٹرار گومل یونیورسٹی طارق محمود نے سنڈیکیٹ ایجنڈا پیش کیا۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا کہ آج کا دن گومل یونیورسٹی کی تاریخ کا روشن ترین دن ہے کیونکہ کلاس تھری اور کلاس فور ملازمین سے کئے گئے وعدوں کوعملی جامہ پہنا دیا گیا ہے جس کے بعد کلاس فور ملازمین کو د و گریڈجبکہ کلاس تھری ملازمین کو ون سٹیپ پروموشن دیدی گئی۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید کہا کہ گومل یونیورسٹی میں تمام معاملات چاہے وہ ایڈمنسٹریٹو ہوں یا اکیڈمک بہت بہتر ہو گئے ہیں۔ گومل یونیورسٹی میں ہرقسم کی یونین چاہئے وہ ملازمین کی ہو یا طلباء کی ختم ہو چکی ہیں۔ شفافیت اورمیرٹ پر سختی سے عملدرآمد شروع ہے۔ سوشل میڈیا کے غلط اور منفی استعمال پر تمام ملازمین کو سختی سے ہدایات جاری کی ہوئی ہے ۔ میٹنگ میں دیگر اہم فیصلے بھی کئے گئے ۔

میٹنگ میں رجسٹرار طارق محمود، ڈائریکٹر فنانس اقبال اعوان، ڈین فیکلٹی آف سائنسز و فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر حلیم شاہ ،ڈین زرعی فیکلٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم جیلانی، ڈین فیکلٹی آف آرٹس پروفیسر ڈاکٹر نعمت اللہ بابر،اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ انسٹیٹیوٹ آف کیمیکل سائنسز ڈاکٹر محمد عدیل ، نمائندہ سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پشاور اعزاز اللہ اور نمائندہ فنانس ڈیپارٹمنٹ سید باچا،پرنسپل ڈگری کالج درابن محمد شکیل ملک،پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر1مسز شفقت یاسمین، اسسٹنٹ رجسٹرار ایڈمیشن ،شفیق الرحمن بھی موجود تھے ۔جبکہ نمائندہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر زاہد انور آن لائن میٹنگ میں موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں