وائس چانسلر گومل یونیورسٹی کا زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ

زرعی یونیورسٹی کو دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے ،ڈیرہ اسماعیل خان کی نئی یونیورسٹی آہستہ آہستہ اپنے ترقی کے سفر کی طرف گامزن ہے، پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد

جمعرات 21 جنوری 2021 22:52

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد کا زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ‘وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مسرور الٰہی بابر نے خوش آمدید کیا۔ اس موقع پر رجسٹرار زرعی یونیورسٹی، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن سمیت دیگر اساتذہ اور سٹاف ممبران موجود تھے۔

ڈائریکٹر آئی ٹی زرعی یونیورسٹی سہیل الرحمن نے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی کو زرعی یونیورسٹی کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن بھی دی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی کو دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کی نئی یونیورسٹی آہستہ آہستہ اپنے ترقی کے سفر کی طرف گامزن ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ گومل یونیورسٹی کی تمام لیبارٹریز اور زمینیں علمی تحقیق کیلئے زرعی یونیورسٹی کے طلباء کیلئے ہمیشہ کھلی ہیںکیونکہ میںبارڈر نہیں چاہتا اور نہ ہی اس کے حق میں ہوں ۔ڈاکٹر افتخار احمد نے مزید کہا کہ جلد ہی اس بارے میں زرعی یونیورسٹی کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط بھی کریں گے۔ وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی ڈاکٹر مسرور الٰہی بابر نے کہا کہ گومل یونیورسٹی کے ساتھ اچھا تعلق ہے انشاء اللہ زرعی اورگومل یونیورسٹیاں آپس میں مل کر علاقے کی ترقی اور طلباء کے بہترین مستقبل کیلئے کام کرینگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ زرعی یونیورسٹی میں جین ایڈیٹنگ لیب شروع کرنا میری ترجیح ہے کیونکہ یہ لیب کہیں بھی نہیں ہے اور اس پر کام شروع کر دیا۔اس کیلئے تیاریاں ہو رہی ہیں تاکہ اس علاقے کے طلباء کی بڑی تعداداس سے مستفید ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زرعی یونیورسٹی میں پہلی اکیڈمک کونسل کی میٹنگ کروا چکے ہیں اور انشاء اللہ اس مہینے کے اختتام پر زرعی یونیورسٹی کی پہلی سنڈیکیٹ میٹنگ کروانے جا رہے ہیں‘ ڈاکٹرمسرور الٰہی بابر نے مزید کہا کہ وانا میں زرعی یونیورسٹی کیمپس کا اجراء بھی میری ترجیحات میں شامل ہے تاکہ جنوبی وزیرستان کے طلباء بھی زیور تعلیم سے آشنا ہو سکیں۔

اس موقع پر وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے نئی لیبارٹریوں (مالیکیولر لیبارٹری‘ ایگریکلچر لیبارٹری، اینیمل سائنس لیبارٹری، کلینیکل پتھالوجی ایند پیراسائٹالوجی لیبارٹری اور میوزیم/فاریسٹری لیبارٹری ) کا افتتاح بھی کیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں