ڈیرہ تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات2021ءداخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی

ہفتہ 23 جنوری 2021 15:52

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2021ء) ڈیرہ تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات2021ءداخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی۔

(جاری ہے)

ناظم امتحانات ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ اسماعیل خان ڈاکٹر طاہر اللہ جان کے جاری اعلامیہ کے مطابق انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان2021ءکے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔ نئی تاریخوں کے مطابق ریگولر طلباءو طالبات نارمل فیس کے ساتھ15فروری2021ءتک جبکہ پرائیویٹ طلباءو طالبات22فروری تک داخلہ فارم جمع کراسکتے ہیں۔ لیٹ داخلہ فیس کے ساتھ داخلہ فارم4مارچ2021تک، دوگنا داخلہ فیس کے ساتھ25مارچ2021اسی طرح تین گنا امتحانی داخلہ فیس کے ساتھ 12 مارچ2021 ءتک داخلہ فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں