گومل یونیورسٹی میں نیشنل ایگریکلچرایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل کے کردار کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

یونیورسٹیوں میں اساتذہ اور طلباء کا تعلق تعلیم تک ہی نہیں بلکہ طلباء کی تربیت بھی اساتذہ کی ذمہ داری ہے جس کے بعد یونیورسٹیاں ایک بہترین شہری تیار کر تی ہیں

بدھ 9 جون 2021 14:06

گومل یونیورسٹی میں نیشنل ایگریکلچرایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل کے کردار کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد
ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2021ء) نیشنل ایگریکلچرایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل کا کردار کیا ہے اور کس طرح قانونی تقاضوں کو پورا کرکے طلباء کی ڈگریوں کی تصدیق کرتے ہیں جس پر طلباء کااطمینا ن اور ان کی آگاہی کے حوالے سے گومل یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مسرور الٰہی بابر (تمغہ امتیاز)نے کی۔

اس موقع پرنیشنل ایگریکلچرایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ ،کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر عبد الغفار سمیت گومل یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کے ڈین ، رجسٹرار گومل یونیورسٹی، کوارڈینیٹر سٹی کیمپس سمیت اساتذہ اور طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹر شعیب نے انجام دیئے ۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسرور الٰہی بابر نے کہا کہ گومل یونیورسٹی ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ کی مشکور ہے کہ وہ گومل یونیورسٹی کے طلباء اور اساتذہ کو خصوصی معیار تعلیم کے حوالے سے خصوصی لیکچر رہے ہیں جس سے نہ صرف اساتذہ بلکہ طلباء مستفید ہوں گے اور انہیں پتہ چلا گا کہ(این اے ای اے سی)کس طرح قانون تقاضوں کو پورا کرکے آپ کی ڈگریوں کی تصدیق کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹیوں میں اساتذہ اور طلباء کا تعلق تعلیم تک ہی نہیں بلکہ طلباء کی تربیت بھی اساتذہ کی ذمہ داری ہے جس کے بعد یونیورسٹیاں ایک بہترین شہری تیار کر تی ہیں ۔ڈاکٹرمسرور الٰہی بابر نے کہا کہ آپ طلباء حصول علم کیلئے محنت اور لگن سے پڑھیں اور آگے بڑھیں کیونکہ آسمان کی بلندی تک پہنچنے کیلئے بہت سی منازل طے کرنا پڑتی ہیں جس کیلئے برداشت، نیک نیتی اور خلوص دل سے محنت کرنا بہت ضروری ہے ۔

ڈاکٹر مسرور نے مزید کہا کہ گومل یونیورسٹی ایک تاریخی ادارہ ہے کیونکہ اس کا شمار پاکستان کی پانچ بڑی پرانی یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے ۔جہاں نہایت ہی قابل اور تربیت یافتہ عملہ طلباء کی تعلیم و تربیت میں دن رات کوشاں ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج بہت سے طلباء تعلیم حاصل کرنے کے بعد نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے مختلف ممالک میں اپنی کامیابی کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

اس موقع پر نیشنل ایگریکلچرایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے کہا کہ گومل یونیورسٹی نے بہت سے ایسے ہیرے پیدا کئے ہیں جوآج اپنی قابلیت و ہنر سے ملک کی ترقی میں کردار ادا کررہے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر کوارڈینیٹر سٹی کیمپس اور کوارڈینیٹر فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز ڈاکٹر شکیب اللہ نے تمام مہمانان گرامی کا شکریہ بھی ادا کرتے ہوئے سیمینار کے شرکاء کو فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز کے بارے میں کونسل کے ممبران کو تفصیل سے آگاہ کیا ۔

اس موقع پر وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مسرور الٰہی بابر نے نیشنل ایگریکلچر ایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ ،نیشنل ایگریکلچرایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر عبد الغفارکو گومل یونیورسٹی کی جانب سے خصوصی شیلڈ بھی پیش کیں۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں