میٹرک ،انٹر میڈیٹ پارٹ ٹوکے نتائج کا اعلان 23ستمبر کو کیا جائے گا

ہفتہ 18 ستمبر 2021 15:41

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2021ء) ڈیرہ تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام میٹرک اور انٹر میڈیٹ پارٹ ٹوکے نتائج کا اعلان 23ستمبر 2021ء بروز جمعرات کو کیا جائے گا،سرکاری اور نجی سکولز سربراہان کے اتھارٹی لیٹر کے بغیر گزٹ بکس اور ڈی ایم سیز حوالے نہیں کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ناظم امتحانات ڈیرہ تعلیمی بورڈ ڈاکٹر طاہر اللہ جان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق دسویں اور بارہویں(میٹرک و انٹر میڈیٹ پارٹ ٹو) کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 23ستمبر2021بروز جمعرات کوسہ پہر3بجے کیا جائے گا جبکہ گزٹ بکس اور ڈی ایم سیز 24ستمبر2021بروز جمعہ کو دستیاب ہونگی۔

ناظم امتحانات ڈاکٹر طاہر اللہ جان کے مطابق سرکاری اور نجی سکولز سربراہان کے اتھارٹی لیٹر کے بغیر گزٹ بکس اور ڈی ایم سیز حوالے نہیں کی جائیں گی۔ پرائیویٹ طلباء و طالبات کو امتحان کیلئے جس تحصیل میں رول نمبر جاری کیا گیا تھا وہ اسی تحصیل سے اپنی ڈی ایم سیز حاصل کرینگے جس کیلئے طلباء کو اپنے یا والدین کے قومی شناختی کارڈ کی کاپی پیش کرنا لازمی ہوگا ۔ بورڈ حکام کے مطابق امتحانی نتائج ڈیرہ تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ www.bisedik.edu.pk پراگلے روز 24ستمبر2021کو دن2بجے کے بعد اپلوڈ کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں