سی ٹی ڈی کی کارروائی ،ْجے یو آئی (ف)کے رہنما مولانا عطااللہ شاہ کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے والا مبینہ ملزم گرفتار کرلیا

اتوار 19 نومبر 2017 15:00

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے جمعیت العلمائے اسلام (ف)کے رہنما مولانا عطااللہ شاہ کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے والا مبینہ ملزم گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق جے یو آئی رہنما مولانا عطااللہ شاہ کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے والے ملزم کو سی ٹی ڈی پولیس نے گرفتار کر لیا، جس کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہی بتایا جاتا ہے۔

مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔یاد رہے کہ مولانا عطا اللہ شاہ کو 19اگست کی صبح نیو بنوں چونگی کے قریب اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنا کر قتل کیاگیا تھا جب وہ صبح کی نماز ادا کرنے کے بعد سڑک پر واک کررہے تھے۔ مولاناعطااللہ شاہ جے یو آئی(ف)کے ڈی آئی خان کی سطح پر متحرک رہنما ہونے کے ساتھ مقامی مسجد میں پیش امام اورخطیب بھی تھے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں