خود کش حملہ کی منصوبہ بندی کرنے والے تین ملزمان مقامی عدالت نے ضمانت پر رہا کردیے

بدھ 18 جولائی 2018 20:46

خود کش حملہ کی منصوبہ بندی کرنے والے تین ملزمان مقامی عدالت نے ضمانت پر رہا کردیے
ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) 2008میں محرم الحرام کے دوران خود کش حملہ کی منصوبہ بندی کرنے والے تین ملزمان مقامی عدالت سے ضمانت پر رہا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج نمبر1Vنی2008میں تھانہ کینٹ کی حدود سے گرفتار تین ملزمان اعتزاز شاہ ولد ظہرشاہ سکنہ مانسہرہ ، عصمت علی ولد گل میدان سکنہ کرک اورشیر زمان ولد اکبر محسود سکنہ لدھاحال طارق آباد کی درخواست ضمانت منظورکرتے ہوئے ان کو5لاکھ روپے ضمانت پر رہاکرنے کا حکم صادرکردیا ۔

ملزمان کو کینٹ پولیس نی19جنوری 2008میں محرم الحرام کے دوران گرلز کالج نزدسنٹرل جیل سے موٹرکارسے گرفتارکیا۔ اعتزاز سی10ہزارروپے نقد اورمختلف مدارس کے تعارفی کارڈزاورمختلف موبائل نمبرز ، عصمت اللہ سے ایک ہزار روپے نقد اورمدارس کے کارڈز برآمدکرکے دوران تفتیش ملزمان نے محرم الحرام کے دوران خود کش حملے کی منصوبہ بندی کا اعتراف کیاتھا ۔ ملزم اعتزاز ملک کی اہم شخصیت کے قتل کے واقعے میں بھی ملوث رہاتھا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں