ڈیر ہ اسماعیل خان ،پولیس کا اشتہاری ملزمان کیخلاف کریک ڈائون،قتل ، اور زیادتی کیس میں مطلوب4اشتہاری گرفتار

جمعرات 19 جولائی 2018 21:31

ڈیر ہ اسماعیل خان ،پولیس کا اشتہاری ملزمان کیخلاف کریک ڈائون،قتل ، اور زیادتی کیس میں مطلوب4اشتہاری گرفتار
ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) پہاڑ پور پولیس نے اشتہاری ملزمان کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے قتل اور زیادتی کیس میں مطلوب4اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ پہاڑ پورنے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اشتہاری ملزم شکیل ولدمحمد ایوب سکنہ پہاڑ پور سٹی مقدمہ نمبر231مورخہ16اپریل2018 کے تحت کمسن بچے سے مبینہ زیادتی کیس زیر دفعہ377/53جبکہ ملزم سلیم ولد رئیس سکنہ وانڈہ جانی مقدمہ نمبر326زیر دفعہ302/396/449/148/149/-15AAمیں پولیس کو مطلوب تھا کو گرفتار کرلیا۔

دریں اثنا افسر خان پوندہ نامی شخص کے قتل کیس میں پولیس کو مطلوب دو اشتہاری ملزمان جمعہ خان ولد سید خان اور خیال محمد جمعہ خان اقوام سلیمان خیل سکنہ روحلہ کو گرفتار کرلیا۔ واضح رہے کہ مذکورہ کیس میں دیگر نامزد ملزمان پہلے ہی گرفتار ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں