قا دیا نیو ں کیساتھ سو دا کر نیوالو ں کو ملک کی حکمرانی نہیں سونپ سکتے ،مولانا فضل الرحمن

ملک میں یہو دی ایجنٹو ں اور قا دیا نیوں کو اثر و رسو خ دیا جا رہا ہے ،حکمرا ن پا پا ئے روم سے نامو س رسالتؐ کا قانون ختم کرنے کا وعدہ کرچکے ،سازشو ں کے مقا بلے کیلئے ایم ایم اے کے امیدوارو ں کو ووٹ دینا ہر ایک کا فر ض ہے ، پہاڑ پو ر میں جلسے سے خطاب

جمعرات 19 جولائی 2018 21:54

قا دیا نیو ں کیساتھ سو دا کر نیوالو ں کو ملک کی حکمرانی نہیں سونپ سکتے ،مولانا فضل الرحمن
ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) متحدہ مجلس عمل کے سر برا ہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ قا دیا نیو ں کیساتھ سو دا کر نیوالو ں کو ملک کی حکمرانی نہیں سونپ سکتے ،ملک کے اندر یہو دی ایجنٹو ں اور قا دیا نیوں کو اثر و رسو خ دیا جا رہا ہے ،حکمرا ن پا پا ئے روم سے نامو س رسالتؐ کا قانون ختم کرنے کا وعدہ کرچکے ،سازشو ں کے مقا بلے کیلئے ایم ایم اے کے امیدوارو ں کو ووٹ دینا ہر ایک کا فر ض ہے ۔

انہوں نے یہ بات جمعرات کو پہاڑ پور سٹیڈیم میں ایم ایم اے کے زیر اہتما م بڑے انتخا بی جلسہ سے خطا ب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پ ایم ایم اے کے مرکزی نا ئب صدر علامہ عارف حسین وحدی، اسلامی تحریک کے مرکزی نا ئب صدر علامہ رمضان توقیر ، پی کے 95 کے امیدوار سا بق ایم پی اے احتشام جاوید اکبر بھی موجو د تھے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے تر قی کا سفر کر نا ہے ہم نے کبھی بھی غر یب کی مجبور پر حکومت نہیں کی پاکستا ن کلمہ کے نام پر حا صل کیا گیا اس کی قانون سا زی قرآن و سنت کی بنیاد پر ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ہمیشہ اسلام کی بالا دستی کیلئے کو شش کی امریکہ کی غلامی کو کبھی قبول نہیں کیا جنر ل مشرف مجھے کہا کرتے تھے کہ آپ اس بات کو تسلیم کر لیں کہ ہم امریکہ کے غلام ہیں لیکن میں نے انہیں کہا کہ آپ ہونگے ہم نہیں پیسو ں کے بل بو تے پر الیکشن لڑنے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مقا بلے میں جو لو گ الیکشن لڑ رہے ہیں وہ ہماری عزت و نا مو س کو فرو خت کر دینگے تبدیلی والے کہتے ہیں کہ ہم اپنے جلسہ میں باجے اور باجیا ں ڈھو ل ڈھمکوں کے ساتھ اس لئے لا تے ہیں کہ لو گ تنگ ہو کر جلسو ں سے نہ بھاگ جائیں انہوں نے کہا کہ اگر بے حیا ئی ، بے را ہ رو ی فحا شی و عر یا نی کو ختم کر نا ہے اور پاکستان کے مستقبل کو محفوظ بنا نا ہے تو ملک میں اسلامی نظام لا نا ہو گا اس کے غیر کوئی حل نہیں جلسہ سے خطا ب کرتے ہوئے ایم ایم اے کے مرکزی نا ئب صدر علامہ عارف حسین وحد ی نے کہا کہ ایم ایم اے کی وجہ سے ہی مذہبی منافرت ختم ہو گی دہشت گر دی کی وارداتوں سے عوام کو انتخا بی سر گر میوں سے دور کیا جا رہا ہے مذہبی منافرت پھیلانے والے پاکستا ن اور اس میں بسنے والی عوام کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے انہوں نے کہا کہ اسلامی تحریک سے تعلق رکھنے والے ہر کارکن عہدیدار ، ورکر اس بات کے پابند ہیں کہ وہ ایم ایم اے کے امیدواروں کی مہم چلائیں ان کو سپورٹ کریں اور ان کو ووٹ دے کر کامیاب بنا ئیں ۔

انہوںنے کہا کہ ایم ایم اے میں پاکستان کا مستقبل روشن ہے مختلف مسالک کا ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا ہو نا یہ پاکستان کی خوش بختی ہے ایم ایم اے کی حکمرا نی میں انتہا پسند ی کا خا تمہ ہو گا اور عوام شیر و شکر بن کر ملک کی خدمت کریگی انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے نے دنیا پر ثا بت کیا کہ پاکستان کے تمام مسلما ن ایک ہیں اور ان کو فر قو ں میں تقسیم نہیں کیا جا سکتا کتا ب کے نشا ن پر تمام مسالک کے لو گ الیکشن لڑ رہے ہیں اور یہ یکجہتی کا عملی مظا ہر ہے اور ایم ایم اے کے امیدواروں کو ووٹ دینا شرعی تقاضہ ہے۔

اسلامی تحریک کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا ہے کہ پاکستا ن میں مسلما نو ں کو فر قہ بندی میں بانٹ کر ان کی لڑائی کر وانا عالمی سا زش ہے اور اس دنیا کے اسلامی ممالک میں ایسا ہور ہا ہے۔ مسلما نان پاکستا ن اس بات کا ادرا ک رکھیں اس عالمی سازش کا حصہ بننے سے اسلام کو بہت بڑا نقصا ن پہنچا ہے اس لئے ہر مسلما ن اس سا زش سے دور رہے انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ ان سا زشی عناصر کو بے نقا ب کریں تا کہ انکے گھنائونے چہرے عوام کے سامنے آ سکے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان میں وہ تمام خاصیتیں موجود ہیں جو کہ ایک اسلامی لیڈر میں ہونی چاہئیں، ان کی جیت میں ہماری عزت ہے ۔

اہل تشیع ایم ایم اے کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کیلئے سر دھڑ کی بازی لگائیں۔ امیدوار حلقہ پی کے 95 احتشا م جاوید اکبر نے بھی کہا کہ میں اپنی کار کر دگی کی بنیاد پر الیکشن لڑ رہا ہے مجھ سے پہلے پندر ہ سا ل تک کامیاب ہونیوالے ایم پی اے مخدوم مرید کاظم نے عوام کا استحصال کیا کرپشن کی تر قیاتی کام ہڑ پ کئے یہی وجہ تھی کہ گزشتہ الیکشن میں مجھ سے انہوں نے شکست کھا ئی اور پچیس جولائی کو بھی عوام مخدوم کو شکست سے دوچار کرینگے ۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں