کلاچی ،ْ خود کش حملے کا مقدمہ اکرام اللہ گنڈا پور کے صاحبزادے کی مدعیت میں درج ،ْ نامعلوم افراد نامزد

پیر 23 جولائی 2018 15:43

کلاچی ،ْ خود کش حملے کا مقدمہ اکرام اللہ گنڈا پور کے صاحبزادے کی مدعیت میں درج ،ْ نامعلوم افراد نامزد
ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2018ء) کلاچی خودکش حملے کا مقدمہ اکرام اللہ گنڈاپور کے صاحبزادے آریز خان کی مدعیت میں درج کرلیا گیا جس میں نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خودکش حملے میں شہید ہونے والے تحریک انصاف کے امیدوار اکرام اللہ گنڈا پور صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 99 ڈی آئی خان سے الیکشن لڑ رہے تھے گزشتہ روز بم دھماکے نتیجے میں شہید ہوگئے ۔

)کلاچی خودکش حملے کا مقدمہ اکرام اللہ گنڈاپور کے صاحبزادے آریز خان کی مدعیت میں درج کرلیا گیا جس میں نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے ۔یا د رہے کہ پانچ سال قبل ان کے بھائی اسراراللہ گنڈا پور بھی دہشت گردی کے حملے میں شہید ہوئے تھے۔ 10 جولائی کو پشاور کے علاقے یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی کی کارنر میٹنگ میں دھماکے کے نتیجے میں اے این پی امیدوار ہارون بلور سمیت 22 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے ،ْ13 جولائی کو مستونگ میں انتخابی مہم کے دوران خودکش حملے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار سراج رئیسانی سمیت 149 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے ،ْ13 جولائی کو ہی متحدہ مجلس عمل کے این اے 35 بنوں سے امیدوار اکرم خان درانی کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا جس میں 4 افراد جاں بحق ہوئے۔

(جاری ہے)

17 جولائی کو سابق وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے این اے 55 اٹک سے امیدوار شیخ آفتاب کامرہ میں انتخابی مہم میں شرکت کے بعد واپس آرہے تھے کہ ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تاہم وہ قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے۔دہشت گردوں نے 22 جولائی کو بنوں کے علاقے بسیہ خیل متحدہ مجلس عمل کے امیدوار اکرام خان درانی کو نشانہ بنایا جس میں وہ محفوظ رہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں