خیبر پختونخوا کی صوبائی زکواة کونسل تحلیل ہو گئی

اتوار 16 دسمبر 2018 17:30

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) صوبائی زکواة کونسل تحلیل ہوگئی ، نئی کونسل کی تشکیل جلد کی جائے گی۔خیبر پختونخواکے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ غلام محی الدین ملک اور کونسل کے دوسرے تمام اراکین نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا کو استعفے پیش کر دئیے ، نئی صوبائی زکواة کونسل کی دوبارہ تشکیل کی جائے گی۔

(جاری ہے)

زکواةاینڈ عشر ایکٹ 2011 کے تحت نئی کونسل 6 ماہ کے اندر بنانالازمی ہے جس کے لیے صوبہ بھر سے نیک نام اور ایماندار اشخاص کے نام طلب کیے جائیں گے جس کا چیئرمین ریٹائرڈ ہائی کورٹ کا جج ہونا لازمی شرط ہے۔

باوثوق ذرائع کے مطابق اگلے مرحلے میں ضلعی چیئرمین مستعفی ہوں جائیں گے۔جس کے بعد ضلعی چیئرمینوں کے لیئے صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز سے 3 نام طلب کیئے جائیں گے۔ ضلعی چیئرمین کی حتمی تقرری نئی صوبائی زکواة کونسل کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں