ایوان مہر علی شاہ کے زیر انتظام جشن عید میلاالنبی ؐ کے محافل کا انعقاد

اتوار 16 دسمبر 2018 17:30

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) ایوان مہر علی شاہ کے زیر انتظام جشن عید میلاالنبی ؐ کے محافل کا انعقاد نعمت اللہ پولیس ،محمد سہیل ایسر مریالی ،ریٹائرڈ ریونیو آفسیر حاجی غلام نبی جان مدینہ کالونی ،ڈاکٹر راشد اینڈ ڈاکٹر طاہر مریالی ،پرنسپل عمران قصوریہ محلہ حیات ،ملک رستم ،جہانگیر شاہ مدینہ کالونی ،ناظم اقبال خان بلوچ ،نثار الدین مریالی ،حاجی ماہی فقیر نواب ،سید حماد شاہ گرڈ روڈ ،اسود وجاہت علی بستی استرانہ کی رہائش گاہوں پر الگ الگ انعقاد کیاگیا ۔

(جاری ہے)

جس میں شہر اور اسکے مضافاتی علاقوں کے علماء کرام ،مشائخ عظام ،محبان رسول ؐنے بھرپور شرکت کی جبکہ مقامی خواں وشاعر اسحاق احمد اسحاق ،حاجی کریم نواز ،قار شاہ جہان اور روالپنڈی کے معروف نعت خواں وقار ی محمد جاوید اقبال نے تلاوت ،حمد باری تعالیٰ ،نعت ومنقبت کے پھول بارگاہ نبوی میں نچھاور کرکے حاضرین کے دل موہ لیے ۔محافل کے اختتام پر صلواة وسلام پڑھا گیا اور لنگر تقسیم کیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں