ڈیرہ اسماعیل خان کے نواحی علاقے مسائل کی آماج گاہ بن گئے

اتوار 16 دسمبر 2018 17:30

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) ڈیرہ اسماعیل خان کے نواحی علاقے مفت پورہ کالونی ، شہباز ٹائون ،صدیق آباد فیز ٹو مسائل کی آماج گاہ بن گئے ،ہر طرف گندگی کے ڈھیر ،آوارہ کتوں کی بھرمار ،عوام کو مشکلات ،مکینوں کا جینا حرام ہوگیا ،اہلیان علاقہ کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مفت پورہ کالونی اور ملحقہ آبادیاں مسائلکا گڑھ بن چکی ہے ۔

(جاری ہے)

علاقوں میں صفائی ستھرائی ونکاسی آب کے لئے کوئی بہتر انتظام نہ ہونے کے باعث مذکورہ آبادیوں میں گندگی اور کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جبکہ نکاسی آب کے نالوں کی صفائی نہ ہونے سے نالوں کا تمام پانی سڑکوں پر جمع ہوکر تالاب کا روپ دھار چکا ہے ۔گندگی اور بدبو کے باعث علاقہ میں زہریلے مچھروں کی بھی یلغار ہوگئی ہے جبکہ ان علاقوں میں صبح ،دوپہر اور بالخصوص رات کے اوقات میں میں آوارہ کتوں نے شہریوں کا جینا حرام کررکھا ہے ۔اہلیان علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ٹی ایم اے اور منتخب عوامی نمائندوں سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں