ڈیرہ اسماعیل خان،تیز رفتار ٹریکٹر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شدید زخمی

جمعہ 18 جنوری 2019 16:50

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) نائیویلہ اڈہ کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا ،زخمی کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ،تحصیل پروا کے علاقہ نائیویلہ اڈہ کے قریب ٹریکٹر اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار محمد خلیل ولد حمید شدید زخمی ہوگیا جبکہ اس کا موٹرسائیکل بھی مکمل تباہ ہوگیا ،زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں