ڈیرہ اسماعیل خان، ٹرک اور کار میں تصادم ،کار سوار شخص شدید زخمی

جمعہ 18 جنوری 2019 16:50

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) ڈیرہ ٹانک روڈ سی آر بی سی نہر کے قریب ٹرک اور کار میں تصادم ،کار سوار ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ،ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر کی حدود ڈیرہ ٹانک روڈ سی آر بی سی کے قریب تیزرفتار ٹرک اور کار آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں کار سوار شخص مطیع اللہ ولد گلستان قوم کھیارہ سکنہ روڈی شدید زخمی ہوگیا جبکہ کار کو بھی نقصان پہنچا ۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیاگیا ۔پولیس نے زخمی کی رپورٹ پر ٹرک ڈرائیو رکے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں