ڈیرہ اسماعیل خان، ڈی پی اونے ٹریفک آگاہی مہم کا آغاز کر دیا

اتوار 20 جنوری 2019 17:00

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2019ء) ڈی پی اوظہوربابرآفریدی کی قیادت میں ڈیرہ اسماعیل خان میں نئے ٹریفک وارڈن سسٹم کے رائج ہونے کے بعد ٹریفک آگاہی مہم کا آغازکردیاگیا۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظہور بابر آفریدی نے عوام کے درمیان ٹریفک قوانین کے احترام،شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے،حادثات میں کمی،کم عمر اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے گاڑی چلانے کی روک تھام کے لیے اس عوامی ٹریفک آگاہی مہم کا آغاز کیا ۔

ڈیرہ میں نئے ٹریفک وارڈن نظام اور اس مہم سے ڈیرہ کی ٹریفک کے نظام میں بہتری آئے گی۔اس عوامی ٹریفک آگاہی مہم کے تحت ڈیرہ کی تمام اہم شاہراہوں،عوامی مقامات اور اڈوں میں یہ پمفلٹ تقسیم کیے گئے۔اس موقع پراے ایس پی سٹی ناصرمحموداورڈی ایس پی ہیڈکوارٹراورانچارج ٹریفک فضل الٰہی کے علاوہ سابق ایم پی اے عبدالحلیم خان قصوریہ ،ضلع ممبرمحمدحنیف پیپاایڈوکیٹ ، ڈی آرسی کے سیکرٹری حاجی اللہ بخش سپل ،انجمن تاجران شرقی سرکلرروڈ کے صدر چوہدری جمیل احمدکے علاوہ تاجران اورشہریوں کی بڑی تعدادموجودتھی ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظہور بابر آفریدی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ شاہراہوں پر حادثات کی کمی،ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک قوانین کے احترام کے ساتھ ساتھ بغیر ڈرائیونگ لائسنس اور کم عمر ڈرائیور گاڑی چلانے سے اجتناب کریں۔کسی ترقی یافتہ شہر کی تہذیب اور نظم و ضبط کا پتہ اس شہرکی سڑکوں پر چلنے والی ٹریفک کے نظام سے ہوتا ہے۔اس عوامی ٹریفک آگاہی مہم کے ذریعے عوام ٹریفک کے شعور کو اجاگر کرنے کے لیے پولیس کا ساتھ دے کیونکہ عوام کے تعاون سے ہی ڈیرہ کے ٹریفک کے نظام میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں