ڈیرہ اسماعیل خان،ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوںکو میڈیکل سرٹیفکیٹ سے استثنیٰ دینے کا مطالبہ

اتوار 20 جنوری 2019 19:10

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2019ء) ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوںکو میڈیکل سرٹیفکیٹ سے استثنیٰ دینے کا مطالبہ ۔ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لئے میڈیکل فیٹنس سرٹفیکیٹ بنوانا لازمی قرار دیاگیا ہے جس کے لئے شہریوں کو مشکل اور طویل مراحل سے گزرنا پڑتا ہے ۔

(جاری ہے)

شہریوں کا کہنا ہے کہ میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لئے مختلف ٹائوٹس کام کررہے ہیں جوکہ شہریوں سے رقم بٹور کرانہیں میڈیکل سرٹیفکیٹ فراہم کرتے ہیں یا پھر انہیں خود ہسپتالوں اور ڈاکٹرز کے چکر کاٹنے پڑ جاتے ہیں، جبکہ پچاس سال سے کم عمر لرنرڈرائیونگ پرمٹ بنوانے کے لئے اس کی کوئی ضرورت ہی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دیگر کئی اضلاع میں پچاس سال سے کم عمر افراد کو میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ سے مستثنی کیا گیا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیاکہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میںعوام کی سہولت کے پیش نطر لرنر درائیونگ لائسنس فارم ٹریفک دفتر میں رکھا جائے اور پچاس سال سے کم عمر لرنر ڈرائیونگ پرمٹ بنوانے والوں کو میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ سے استثنیٰ دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں