ڈیرہ اسماعیل خان،سرکاری بجلی چوری کرنے کا مقدمہ درج

اتوار 20 جنوری 2019 19:10

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2019ء) ایس ڈی اوپیسکو مندھراں نے آشیانہ ہائوسنگ سکیم میں سرکاری بجلی چوری کرنے کا مقدمہ تھانہ صدر میں درج کرادیا، جب کہ صدرپولیس نے گلشن اسحاق کالونی میں کاروائی کے دوران ایک شخص سے اسلحہ برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدرمیں ایس ڈی او مندھراں معاذ احمدنے رپورٹ درج کرائی ہے کہ آشیانہ ہائوسنگ سکیم میں ایک شخص بجلی چوری کررہاتھا۔ ایک اور کارروائی میں صدرپولیس نے گلشن اسحاق کالونی سے تاج محمدسے ایک پستول تیس بوراوردو کارتوس برآمدکرلیے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں