ڈیرہ اسماعیل خان،فلائنگ کوچ اورٹریکٹر ٹرالی میںتصادم میں 8افراد زخمی

منگل 22 جنوری 2019 17:00

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) ملتان روڈکہیری کے قریب فلائنگ کوچ اورٹریکٹر ٹرالی میںتصادم میں 8افراد زخمی ہوگئے‘زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ پروا کی حدودمیں ملتان روڈ پرعلاقہ کہیری کے قریب فلائنگ کوچ اورٹریکٹرٹرالی کے تصادم میں فلائنگ کوچ پر سوار8مسافرزخمی ہوگئے جن میں سے پانچ مسافرشدید زخمی بتائے جاتے ہیں۔ زخمیوں کوفوری طورپر ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں