تحفظ ناموس رسالتؐ ملین مارچ میں لو گ بڑی تعدادمیں شرکت کریں،حاجی عبدالحلیم خان

منگل 22 جنوری 2019 17:00

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) سابق ایم پی اے وجے یوآئی کے رہنماحاجی عبدالحلیم خان قصوریہ نے کہاہے کہ 27جنوری 2019کو ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے تحفظ ناموس رسالتؐ ملین مارچ میں لو گ بڑی تعدادمیں شرکت کرکے اس تاریخی ملین مارچ کوکامیاب کریں گے ۔

(جاری ہے)

کانفرنس سے قائد جمعیت مولانافضل الرحمان سمیت دیگرقائدین تاریخی خطاب کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ ملین مارچ کی کامیابی کے لیے جے یوآئی کا ہرکارکن کام کر رہاہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم کسی کو ناموس رسالتؐ کے قانون سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے چاہے اس کے لیے جے یوآئی کو جو بھی قربانی دینی پڑی وہ دے گی ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں