تھانہ درابن کی حدود میں ڈکیتی کی واردات ،ملزمان موٹرسائیکل چھین کر فرار

منگل 22 جنوری 2019 17:20

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) تھانہ درابن کی حدود میں ڈکیتی کی واردات ،ملزمان موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ درابن کی حدود نواب شیرانی فلنگ سٹیشن کے قریب ملزمان نے موٹرسائیکل سوار نیاز محمد ولد عمر خان قوم ناصر سکنہ ناصرآباد ضلع ژوب کو روک کر اس کی موٹرسائیکل چھین لی اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔پولیس نے دوملزمان سیف خان ولد شہباز خان اور محمد خان ولد مرزا خان اقوام ناصرسکنہ درابن کلاں کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں