موجو د ہ حکومت خو د پر تنقید بر داشت نہیں کرتی ،ملک میں 90 فیصد دہشت گر دی ختم کر نے کا حکومتی دعویٰ بچگا نہ ہے ،مو لانا فضل الرحمان

نیب احتسا ب کا ادار ہ نہیں رہا یہ ایک سیا سی انتقا می ادارہ بن چکا ہے ، پندر ہ ارب روپے کا حکومت روزا نہ قر ض لے کر اپنی حکومت چلا رہی ہے یہ قرضے ہماری آئندہ نسلیں اتارے گی ،ٹیکس دینے والی عوام کا اب حکومت پر کوئی اعتماد نہیں رہا ،پیسہ ملک سے واپس چلا گیا ہے ،ملک کے اندر کوئی سرمایہ کار کاروبار کر نے کیلئے تیار نہیں ،پریس کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 9 مارچ 2019 18:07

موجو د ہ حکومت خو د پر تنقید بر داشت نہیں کرتی ،ملک میں 90 فیصد دہشت گر دی ختم کر نے کا حکومتی دعویٰ بچگا نہ ہے ،مو لانا فضل الرحمان
ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2019ء) جے یو آئی کے مر کزی امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سی پیک منصو بہ کو ایک سال کے لئے معطل کر دیا گیا ہے اور سی پیک کے 27 ارب روپے میں سے 24 ارب روپے ملک میں دیگر تر قیاتی کا مو ں پر خر چ کر کے دن دیہاڑے ڈا کہ ڈا لا گیا ہے وہ اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطا ب کر رہے تھے اس موقع پر ان کے ہمرا ہ جے یو آ ئی کے پی کے اسمبلی کے پارلیمانی لیڈر مولانا لطف الرحمان بھی مو جو د تھے ۔

(جاری ہے)

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کی نظر یاتی شنا خت کو ختم کیا جا رہا ہے موجو د ہ حکومت خو د پر تنقید بر داشت نہیں کرتی ملک میں 90 فیصد دہشت گر دی ختم کر نے کا حکومتی دعویٰ بچگا نہ ہے ملک میں امن و امن کی صورتحا ل ایسی ہے جیسی کہ ڈی آئی خان کی ہے جہا ں پر آ ئے روز ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے لو گو ں کو قتل کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ نیب احتسا ب کا ادار ہ نہیں رہا بلکہ یہ ایک سیا سی انتقا می ادارہ بن چکا ہے جو گرفتار یا ں اب ہو رہی ہے ذو الفقار علی بھٹو سے لیکر اب تک جنتی حکومتیں آئی ہیں سب میں ہو ئی ہیں لیکن کسی کا نتیجہ نہیں نکلا انہوں نے کہا کہ پندر ہ ارب روپے کا حکومت روزا نہ قر ض لے کر اپنی حکومت چلا رہی ہے یہ قرضے ہماری آئندہ نسلیں اتارے گی ٹیکس دینے والی عوام کا اب حکومت پر کوئی اعتماد نہیں رہا پیسہ ملک سے واپس چلا گیا ہے اور ملک کے اندر کوئی سرمایہ کار کاروبار کر نے کیلئے تیار نہیں انہوں نے کہا کہ بھارتی پائپلٹ کی عجلت میں واپسی نے پاکستان کی فتح کو شکست میں تبدیل کر دیا جب عالمی سطح پر پاکستان اور بھارت کی جنگ ڈیکلیئر ہی نہیں ہوئی تو جنیوا کنونشن کے تحت قیدیو ں کی واپسی کی پابندی پاکستان پر لاگو ہی نہیں ہو تی انہوں نے کہا کہ پاکستا ن کے تمام ادار ے حکومت کی نااہلی کی وجہ سے شکست وریخت کا شکار ہو چکے ہیں بیوروکریٹس حکومتی پالیسئوں کی وجہ سے بد دل نظر آرہے ہیں تعلیمی اداروں کے اندر بھی ایک سیاسی ماحول بنا دیا گیا ہے جس کی وجہ سے تعلیم کا معیار بھی دن بدن گر رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ملک کا دفا ع کیا ہے اور بیرو نی حملہ آور کے مقابلے میں ایک ہو ئے ہیں لیکن حکومت کے منہ پھٹ وزرا ء کی وجہ سے ہمارا اتفاق بھی ختم ہوتا جا رہا ہے جو آئین کی بات کریں اس کو غدار کہا جاتا ہے فیصل ووڈا نے جن الفاظ میں عمران خا ن کو بڑا کہا ہے کہ وہ پیغمبرو ں کی تو ہین ہے فیصل ووڈا کے خلاف ہماری جماعت کو پارلیمنٹ میں قرار داد پیش کر نے کی اجازت نہیں دی گئی جو کہ مسلما نو ں کے جذبات کو مجرو ح کر نے کے مترادف ہے ہم اقلیتوں کا احترام کر تے ہیں اور ہر مسلمان کیلئے اسلام کا یہی پیغام ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت ہماری جماعت کے حوالے سے حکومت نے میڈیا بلیک آئوٹ کیا ہوا ہے ہمارے ملین مارچ کو پرنٹ اور الیکٹرا نک میڈیا میں دیکھا نے اور شائع کر نے سے روک دیا گیا ہے ہم کوئی غلط کام نہیں کر رہے یہ ملین مار چ ناموس رسالت کے حوالے سے ہیں آئندہ بھی جا ری رہینگے جے یو آ ئی ملک کی سب سے بڑی مذہبی قوت ہے اور ہماری اس قوت کو کوئی حکومت ختم نہیں کر سکتی اور اس کا اندازہ ملین مارچ میں لوگوں کی شمولیت سے لگایا جا سکتا ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس ملک کے اندر فو ج کے علا وہ کسی کو مسلح قوت نہیں ہو نا چاہیے حکومت انڈیا کے دبائو میں آنے کے بجا ئے بھارت کے مقا بلے میں اپنی عوام اور سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے ۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں