ئ* ڈیرہ ، جھو ک حیات میں بڑے آپریشن کے دوران دو مطلوب خطرناک دہشت گرد گرفتار

بدھ 20 مارچ 2019 19:52

t ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) سِی ٹی ڈی پولیس نے ڈی آئی خان نے جھو ک حیات میں بڑے آپریشن کے دوران دو مطلوب خطرناک دہشت گردوں کو گرفتارکر لیا ۔

(جاری ہے)

گرفتار دہشت گروں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جاری کردہ پریس لیز کے مطابق دھشت گردوں کے نام سراج دین ولد محمد دین قوم استرانہ کڑی شموزئی ڈی آئی خان اور عمادولد محمد خورشید قوم سردار ساکن محلہ کلارکن آزاد کشمیر ہیں ۔

دہشت گروں کے قبضے سے خودکش جیکٹ۔دو لاکٹ لانچر۔12 عدد آر پی جی گولے۔12 عدد ا ٓئی آی ڈی۔4 عدد دستی بم اور دیگر مواد برآمد۔ گرفتار دھشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ذرائع کے مطابق دھشت گردوں نے ڈیرہ میں مختلف مقامات پر جاری سالانہ میلوں پر خود کش حملوں کا منصوبہ بنایا تھا جو کہ سی ٹی ڈی پولیس نے ناکام بنا دیا ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں