حکومت تعلیم کے شعبہ پرخصوصی توجہ دے رہی ہے،کمشنر ڈیرہ

ہفتہ 20 اپریل 2019 20:45

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) کمشنر ڈیرہ جاویدخان مروت نے کہاہے کہ حکومت تعلیم کے شعبہ پرخصوصی توجہ دے رہی ہے،داخلہ مہم کوکامیاب بنائیں،والدین اپن بچوں کوسرکاری سکولوں میں داخل کرائیں۔ان خیالات کا اظہارانہوںنے محکمہ تعلیم زنانہ پرائمری ڈیرہ سرکل کی جانب سے داخلہ مہم برائے 2019کے سلسلے میں منعقدہ پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں وفاقی وزیرامورکشمیروگلگت بلتستان سردارعلی امین خان گنڈہ پورکی اہلیہ ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنورعالم محسود ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرزنانہ سعیدہ انجم ،ایس ڈی ای او غلام فاطمہ ،ایس ڈی اوز،اے ایس ڈی ای اوزکے علاوہ اساتذہ ،طالبات،منتخب نمائندوں ، وکلاء اورصحافیوں نے شرکت کی ۔ تقریب میں بچوں نے ویلکم سونگ اورٹیبلوپیش کیے ۔ اس موقع پرکمشنر جاوید خان مروت نے اسلامیہ سکول کی بچیوں،اے ڈی سی نورعالم محسودنے حسہ سکول ، مسزعلی امین گنڈہ پورنے چاہ مغل اورڈی ای او تعلیم سعیدہ انجم نے شیرازی سکول کی بچیوں کے داخلہ فارم پرکیے ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں