ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسلیم ریاض کا ایسٹر کے تہوارکے موقع پرضلع بھر کے گرجاگھروں کادورہ

اتوار 21 اپریل 2019 17:25

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسلیم ریاض نے ایسٹر کے تہوارکے موقع پرضلع بھر کے گرجاگھروں کادورہ کیااورسیکورٹی کے نظام کو چیک کیا۔ انہوںنے اس موقع پر سیکورٹی پر مامورپولیس اہلکاروں کوسیکورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے گرجاگھروں کے دورے کے موقع پر عیسائی برادری کے لوگوں سے ملاقات کی اوران سے سیکورٹی بارے معاملات پر مشاورت کی اوران کے مسائل معلوم کیے ۔ ایسٹر کے موقع پرعیسائی برادری نے ڈی پی او ڈیرہ سلیم ریاض کے گرجاگھروں کے دورے اورسیکورٹی کے بہترانتظامات پرڈی پی او ڈیرہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں