جیب کتروں نے شہری کی جیب پر ہاتھ صاف کرلیا

اتوار 21 جولائی 2019 15:50

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2019ء) جیب کتروں نے شہری کی جیب پر ہاتھ صاف کرلیا،ملزمان چنگ چی میں سفر کے دوران شہری کی جیب کاٹ کر دولاکھ سے زائد رقم نکال کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،متاثرہ شہری کی رپورٹ پر پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ۔

(جاری ہے)

محلہ ٹوئیانوالہ سٹی ڈیرہ کے رہائشی خالد محمود ولد شاہ محمد شاہ قوم قریشی نے تھانہ کینٹ میں رپورٹ درج کرائی کہ وہ چنگ چی میں جارہا تھا جبکہ ملزم محمد رمضان ولد معشوق خان قوم مروت سکنہ بستی بلوچاں نیازی چوک دیگر چار نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ میرے ساتھ سفر کررہے تھے ۔

اس دوران پروآ کرسچیئن کالونی ڈیرہ کے قریب پہنچنے پر مذکورہ ملزمان نے میری جیب کاٹ کر اس میں دو لاکھ سات ہزار روپے نکال لیے اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔پولیس نے متاثرہ شہری کی رپورٹ پر پانچوں ملزمان کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں