ڈیرہ شہر و گردونواح مویشی وبال جان بن گئے

اتوار 21 جولائی 2019 15:50

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2019ء) ڈیرہ شہر و گردونواح مویشی وبال جان بن گئے، کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والی گرین بیلٹ چراگاہ بن گئی، آوارہ مویشیوں کے ٹکرانے سے بے شمار حادثات رونما ہوچکے ہیں، شہریوں کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ڈیرہ کے بااثر افراد نے اندرون شہر کے گلی محلوں میں پالتو جانورجن میں گائے،بکریاں اور بھینسیں وغیرہ پال رکھے ہیں جو صبح ہوتے ہی گھروں سے جانوروں کو باہر سڑکوں پر نکال دیتے ہیں جو کچرے کے ڈھیروں اور گرین بلیٹ کو ا پنا مسکن بنا لیتے ہیں، آوارہ گائے اور بھینسیں بعض مقامات پر سڑکوں کے درمیان میں ہی بیٹھ جاتی ہیں جس سے حادثات رونما ہوتے ہیں ان حادثات سے درجنوں شہر ی شدید زخمی ہو چکے ہیں، اکثر مویشی گندے نالوں میں نہانے کے بعد سڑک پر آکر شہریوں کے لئے پریشانی کا سبب بنتے ہیں جبکہ یہ جانور روڈ پر ہی گوبر کرکے گندگی کے ساتھ ساتھ بیماریاں پھیلانے کا موجب بھی بنتے ہیں تمام صورتحال سے آگاہی کے باوجود انتظامیہ بااثر افراد کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں جبکہ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ پالتو جانوروں کو انتظامیہ شہر سے باہر ویران علاقوں میں منتقل کرنے کے احکامات جاری کرے اور اس پر سختی سے عملدارآمد کروایاجائے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں