ڈیرہ اسماعیل خان، دو گروپوں میں فائرنگ، جانی نقصان نہیں ہوا

اتوار 15 ستمبر 2019 17:05

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) قتل مقاتلہ کی سابقہ دشمنی کے نتیجے میں تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع محلہ انور فقیر مریالی میں لوری اورجوڑگروپ کے افراد ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے اور دونوں جانب سے ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی جوکہ دس منٹ سے زائد جاری رہی ۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع پر کینٹ پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی تاہم ملزمان پولیس کو دیکھتے ہیں وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

فائرنگ کے دوران خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔کینٹ پولیس نے ایس ایچ او کینٹ فضل الرحیم کی مدعیت میں لوری گروپ کے چھ اور جوڑ گروپ کے بھی چھ افراد سمیت مجموعی طور پر بارہ ملزمان کے خلاف اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں