ڈیرہ اسماعیل خان، محکمہ صحت کے سرکاریکوارٹرز عدم توجہی کے باعث کھنڈرات میں تبدیل

اتوار 15 ستمبر 2019 17:05

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) محکمہ صحت کے ملازمین کے لئے بنائے جانے والے کوارٹرز متعلقہ اداروں کی عدم توجہی کے باعث کھنڈرات میں تبدیل ہونا شروع ہوگئے ،کوارٹرز کی آرائش تو دور کی بات ضروری مرمت تک کیے جانے کی زحمت گوارا نہیں کی جاتی، ان سرکاری کواٹروں کی دیواروں پر دراڑیں اور سیم نمودار ہوچکی ہے جبکہ ان میں صفائی سمیت سٹریٹ لائٹس کا نظام بھی بوسیدہ ہوچکا ہے ۔

کوارٹروں سے ملحقہ صحن بھی گندگی کے باعث جنگوں کی منظر کشی کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

سیکورٹی کا بھی خاطر خواہ نظام نہیں جس کے باعث سرکاری ہسپتالوں کی کالونیوں کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔سروے کے دوران سرکاری کالونیوں میں مقیم محکمہ صحت کے ملازمین نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ملازمین کے لئے بنائے گئے کوارٹرز میں پچھلے کئی برسوں سے رنگ وروغن نہیں کرایا گیا ۔بجلی کے میٹر بھی غیر محفوظ ہیں بجلی کے ننگے تاروں کے باعث کسی بھی وقت کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوسکتاہے ۔صفائی ستھرائی نہ ہونے کے باعث ڈینگی وائر س کے پھیلنے کا خدشہ سروں پر منڈلاتا رہتاہے ۔مکینوں نے ارباب اختیار سے سرکاری رہائش گاہوں کی تزئین ومرمت کروانے کا مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں