ڈیرہ اسماعیل خان، 38 سالہ جوان کے قتل میں ملوث ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار

ہفتہ 21 ستمبر 2019 16:20

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) ڈیرہ پولیس نے دو روز قبل پروآ میں چشمہ شوگر ملز کے ملازم38 سالہ جوان سعداللہ کے قتل میں ملوث ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتارکرلیا۔ دو روز قبل38 سعید اللہ سکنہ ببر کچہ کی موٹرسائیکل سمیت اغوائیگی کی رپورٹ درج کی گئی بعدازاں اس کی قتل شدہ لاش اور موٹرسائیکل علاقہ چاہ پتھر والا کے قریب فصل گنا سے برآمد ہوئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے واقعہ کی چھان بین شروع کردی ۔ پولیس نے دوران تفتیش قتل میں ملوث اہم ملزم محمد شعیب کو کوٹریس کرکے گرفتار کر لیا ۔پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر آلہ قتل اور مقتول کا موبائل فون بھی قبضہ میں لے لیا ہے ۔پولیس کے مطابق قتل کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے جس کے لئے ملزم کا عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کرکے مزید چھان بین کی جارہی ہے۔تفتیش مکمل ہونے پر اسے عدالت میں پیش کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں