ڈیرہ اسماعیل خان،چشمہ روڈ پر تیز رفتار کار ٹرک سے جاٹکرائی ،میاں بیوی شدید زخمی

اتوار 13 اکتوبر 2019 15:05

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2019ء) تھانہ کڑی خیسور کی حدودمیں ڈیرہ چشمہ روڈ پر تیز رفتار کار بے قابو ہوکر ٹرک سے جاٹکرائی ،کار سوار میاں بیوی شدید زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ڈیرہ چشمہ روڈ تھانہ کڑی خیسور کی حدود میں علاقہ اٹھوگ کے قریب تیز رفتار کا ربے قابو ہوکر مخالف سمت میں آنے والے ٹرک کے ساتھ ٹکراگئی جس کے نتیجے میں کار سوار میاں بیوی شدید زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ،تصادم کے نتیجے میں کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ ٹرک کو بھی شدید نقصان پہنچا ۔

پولیس کے مطابق اسلام آباد کا رہائشی اپنی بیوی اور دو بچوں کے ہمراہ کار پر ڈیرہ اسماعیل خان آرہا تھا کہ کار بے قابو ہوکر مخالف سمت سے آنے والے ٹر ک سے ٹکرا گئی۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں