ڈیرہ اسماعیل خان،ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج

اتوار 13 اکتوبر 2019 15:05

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2019ء) یونیورسٹی پولیس نے موضع کٹ شہائی میں اراضی و ٹیوب ویل پر قبضہ کرنے اور ،مزارع کو ڈرانے کیلئے ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

بھکر کے رہائشی نعیم اللہ ولد امان اللہ شاہانی بلوچ نے تھانہ یونیورسٹی میں رپورٹ درج کرائی کہ اس کی اراضی واقع موضع کٹ شہانی میں ملزمان نے اراضی پر قبضہ کیلئے گنے کی اراضی اور ٹیوب پر قبضہ کرلیا اور میرے مزارع کو ڈرانے دھمکانے کیلئے وہاں ہوائی فائرنگ کی ہے ،وجہ عداوت اراضی پر تنازع بیان کیاگیا ہے۔

یونیورسٹی پولیس نے متاثرہ شخص کی رپورٹ پر محمد ہمیش، سلیمان، عمران، رمضان پسران غلام فرید سکنائے تریلی آباد، یٰسین، مختیار پسران محمد امین اقوام تریلی سکنائے تریلی آباد سمیت چھ افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں