ڈیرہ اسماعیل خان،بند کورائی پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار

اتوار 13 اکتوبر 2019 15:05

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2019ء) بند کورائی پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ چرس ،نقدی اور ڈیجیٹل ترازو برآمد کرلیا ،پولیس نے منشیات فروش کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کردیا ، بند کورائی پولیس نے وانڈہ خالق شاہ میںمنشیات فروش برکت اللہ سکنہ وانڈہ عمر خان کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 970گرام چرس، منشیات بیچنے کی رقم7ہزار روپے نقد اور ایک عدد ڈیجیٹل ترازو برآمد کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزم کے خلاف زیر دفعہ9B CNSAکے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں