تھانہ درابن کی حدود میں ڈیرہ ژوب روڈ پر گھر جانیوالا موٹر سائیکل سوار ٹرالر کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا

اتوار 13 اکتوبر 2019 18:00

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2019ء) تھانہ درابن کی حدود میں ڈیرہ ژوب روڈ پر گھر جانیوالا موٹر سائیکل سوار ٹرالر کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ درابن کی حدود میں لقمان شاہ شیرانی ولد جمال شاہ سکنہ تحصیل درازندہ حال درابن موٹر سائیکل پر ژوب سے آرہا تھا کہ ڈیرہ ژوب روڈ پر سرڈگر کے مقام پر مخالف سمت سے آنیوالے ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار لقمان شاہ شیرانی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ درابن پولیس نے متوفی کے بھائی عباس خان شیرانی کی رپورٹ پر نامعلوم ٹرالر ڈرائیور کیخلاف واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں