24ڈیرہ اسماعیل خان، سالہ لائن مین کام کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق

پیر 14 اکتوبر 2019 17:50

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) مارگلہ ٹی وی کیبل نیٹ ورک ڈیرہ کا24 سالہ لائن مین کام کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا ،متوفی کی لاش قانونی کاروائی مکمل ہونے پر لواحقین کے سپردکردی گئی ۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق پنجاب کے علاقہ داجل بھکر کا رہائشی چوبیس سالہ محمد جمیل ولد محمد رمضان سکنہ داجل ضلع بھکرمارگلہ ٹی وی کیبل نیٹ ورک ڈیرہ میں لائن مین ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا کہ گزشتہ روز صبح کام کے دوران توپانوالہ چوک ون فائیو دفتر کے قریب کیبل بجھا رہا تھا کہ اچانک کیبل بجلی کے ننگے تاروں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں لائن مین شدید کرنٹ لگنے کے باعث موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔

متوفی کوہسپتال منتقل کیاگیا جہاں قانونی کاروائی مکمل ہونے پر لاش لواحقین کے سپرد کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں