ٌڈیرہ،کیبل لائن کی مرمت کے دوران نجی کیبل آپریٹر کمپنی کا لائن مین کرنٹ لگنے سے جاں بحق

پیر 14 اکتوبر 2019 19:07

c ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2019ء) توپانوالہ چوک پر کیبل لائن کی مرمت کے دوران نجی کیبل آپریٹر کمپنی کا لائن مین جمیل کیبل کی تار بجلی کی مین لائن سے ٹکراجانے کے باعث کرنٹ لگنے سے جاں بحق ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نجی کیبل آپریٹر کمپنی کا لائن میں محمد جمیل ولد محمد رمضان سکنہ داجل ضلع بھکر، ڈیرہ شہر کے مصروف ترین مقام توپانوالہ چوک پر کیبل پر کام کر رہا تھا کہ اچانک کیبل بجلی کی مین لائن سے ٹکرا جانے کے باعث کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔واضح رہے کہ کیبل کی تار کے ساتھ بجلی کی ننگی تاریں ساتھ موجود ہونے کی وجہ سے یہ حادثہ رونما ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں