ڈیرہ اسماعیل خان ،شمالی سرکلر پر کیمیکل ڈور گلے پر پھرنے سے نوجوان زخمی

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 14:50

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) شمالی سرکلر پر کیمیکل ڈور گلے پر پھرنے سے نوجوان زخمی ہوگیا، شہریوں کو ضلعی انتظامیہ سے کیمیکل ڈور کی تیاری اور فروخت پر فوری پابندی کا مطالبہ، ریجنل پولیس آفیسرکیپٹن (ر)سید فیروز شاہ کا واقعہ کا نوٹس، پولیس کو کیمیکل ڈور بیچنے والوں کیخلاف کاروائی کی ہدایت۔تفصیلات کے مطابق 28سالہ منعم بلوچ موٹرسائیکل پر اپنے گھر جا رہا تھا کہ شمالی سرکلر روڈ پر کیمیکل ڈور اس کے گلے پر پھر گئی۔

(جاری ہے)

زخمی نوجوان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وہ شمالی سرکلر روڈ سے موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ کیمیکل ڈور گلے پر پھر گئی تاہم موٹر سائیکل کی رفتار انتہائی کم ہونے کی وجہ سے اللہ پاک نے نئی زندگی عطا کی ہے۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر کیمیکل ڈور تیار کرنے اور بیچنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کریں اور پتنگ بازی کرنے والوں کو سخت سزائیں دینے کیلئے قانون سازی کریں۔ ادھر ریجنل پولیس آفیسرکیپٹن (ر) سید فیروز شاہ نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو کیمیکل ڈور تیار کرنے اور بیچنے والوں کیخلاف کاروائی کی ہدایات جاری کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں