وزیر اعلی خیبر پختونخواکا کل ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ متوقع، ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 17:30

وزیر اعلی خیبر پختونخواکا کل ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ متوقع، ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے
ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) وزیر اعلی خیبر پختونخواکا اتوار کے روز ڈیرہ کا خصوصی دورہ متوقع ، شلٹر ہوم ،فوڈ سٹریٹ اورنخلستان کشمیر پارک سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پروفاقی وزیر علی امین خان گنڈہ پور ،ممبر صوبائی اسمبلی فیصل امین خان گنڈہ پور کی سربراہی میں استقبال کے لئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواکی مقامی صحافیوں سے ملاقات بھی متوقع ہے ۔سابق امیدوار صوبائی اسمبلی قیوم حسام نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے ڈیرہ اسماعیل خان کے دورے کا خیر مقدم کیا اور توقع ظاہر کی کہ ان کا یہ دورہ ڈیرہ کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا اور اس کے دور رس نتائج ہوں گے ۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں