اراضی میں اتفاقی گولی لگنے سے 48 سالہ شخص جاں بحق

اتوار 20 اکتوبر 2019 17:05

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2019ء) دریائے سندھ کے کنارے دھپانوالہ بند کے قریب اراضی میں اتفاقی گولی لگنے سے 48 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا ،متوفی کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے سپرد کردی گئی ،پولیس نے رپورٹ درج کرکے چھان بین شروع کردی ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود بند دھپانوالہ کے قریب اراضی میں 48 سالہ شخص عبدالطیف ولد غلام فرید قوم دھپ سکنہ بستی دھپانوالی ڈیرہ بارہ بور بندوق کے اچانک فائر سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔

متوفی کی لواحقین کے مطابق وہ شکار کھیلنے کے لئے بند دھپانوالہ گیا،جہاں پروہ لوڈ بارہ بور بندوق اپنی تھوڑی کے نیچے رکھ کر بیٹھنے لگا توا س دوران بندوق کی گولی اچانک گولی چل گئی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ،متوفی کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے سپرد کردی گئی ہے ۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے مزید چھین چھان بین شروع کردی ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں